اسٹاک مارکیٹ کے سیٹھوں کو چھوٹ دی جا رہی ہے، مفتاح اسماعیل


کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے سیٹھوں کو چھوٹ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تنخواہوں پر ٹیکس میں کمی کردیتے تو عوام کو کچھ ریلیف مل جا تا۔

بجٹ: کونسی چیز سستی اور کونسی مہنگی ہوگی؟

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ نجکاری کے پیسوں کو محصولات میں کبھی کسی نے حکومت نے نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ 570 ارب صوبے کبھی آپ کو نہیں دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیری آئٹم اور خام تیل پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جس سے فیول مہنگا ہوگا تو بجلی مہنگی ہوجائے گی۔

اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ن لیگ کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے سیٹھوں کو ٹیکس چھوٹ دی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کھانے پینے کی اشیا اور تنخواہ داروں پر ٹیکس کم کر دیتے تو عوام کو کچھ ریلیف مل جاتا۔


متعلقہ خبریں