معروف بھارتی یوٹیوبر بھومن بام کے والدین کورونا سے ہلاک


بھارت کے معروف یوٹیوبر بھومن بام کے والدین عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھومن بام نے ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والدین کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کورونا کی وجہ سے میں نے اپنے والدین کھو دیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bhuvan Bam (@bhuvan.bam22)


ان کا کہنا تھا کہ آئی اور بابا کے بنا کچھ بھی پہلے جیسے نہیں رہے گا، ایک ماہ میں سب کچھ بکھر چکا ہے۔

بھومن نے لکھا کہ میرا من نہیں کر رہا مگر اب شروع سے جینا سیکھنا ہو گا۔

انہوں نے لکھا کہ کیا میں اپنے والدین کا اچھا بیٹا تھا؟ کیا میں نے انہیں بچانے کے لیے سب کچھ کیا؟ مجھے اب ان سوالوں کے ساتھ جینا ہو گا۔

تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مجھے اس دن کا انتظار رہے گا جب میں اپنے والدین سے دوبارہ ملوں گا۔


متعلقہ خبریں