نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار1ووٹ سے ختم


اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیھن یاہو کا 12 سالہ دور اقتدار ایک ووٹ سے ختم ہو گیا۔  نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔

120 رکنی اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ کے دوران نیفتالی بینیٹ کو 59 کے مقابلے میں 60 ووٹ ملے جب کہ ایک رکن غیر حاضر رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرجو بائیڈن نے نو منتخب اسرائیلی وزیراعظم اور ان کے اتحادیوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے مابین قریبی اور پائیدار تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے وزیر اعظم بینیٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ایران کے ایٹمی راز کیسے چرائے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بتا دیا

جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کا امریکہ سے بہتر کوئی دوسرا دوست نہیں ہے، امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لئے اپنی حمایت میں جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق نفتالی بینیٹ نے سالوں تک اسرائیل کی خدمات کے لیے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ نیا اتحاد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا۔

دوسری جانب  نیتن یاہو نئی مخلوط حکومت کو صدی کا فراڈ قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے  کہا تھا کہ یہ ریاست اسرائیل اور عوام دونوں کے لیے خطرہ ہے۔


متعلقہ خبریں