جی سیون ممالک نے کورونا کے بجائے چین سے اعلان جنگ کردیا، مشاہد حسین


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ جی سیون ممالک نے کورونا کے بجائے چین سے اعلان جنگ کردیا۔

ہمسایہ ممالک امریکہ کو فوجی اڈے فراہم نہیں کریں گے، افغان طالبان

ہم نیوز کے پروگرام ’خبر اور تجزیہ‘ میں میزبان مزمل سہروردی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا کہ جی سیون ممالک کے اجلاس پر مایوسی ہوئی ہے۔

عالمی سیاست پر گہری نگاہ رکھنے والے مشاہد حسین سید نے کہا کہ قومی سلامتی کے تقاضے کے تحت امریکہ کو اڈے نہیں دیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان امریکہ کو اڈے دے۔

انہوں ںے کہا کہ امریکہ اس وقت پھنسا ہوا ہے اور اسے کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اس وقت ہر کسی سے بات کررہا ہے۔

90 کی دہائی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے شائع ہونے والے ایک ممتاز انگریزی اخبار میں بحیثیت ایڈیٹر فرائض سر انجام دے چکنے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکہ کا سب سے بڑا سفارتخانہ کابل میں ہے اور دوسرا پاکستان میں ہے۔

ترکی کو بھی افغانستان سے نکلنا ہوگا

ہم نیوز کے پروگرام خبر اور تجزیہ میں سینئر صحافی مزمل سہروردی کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ اور مغرب پہ زوال آیا ہے۔


متعلقہ خبریں