کورونا:دنیا میں اموات کی تعداد38لاکھ سے بڑھ گئی

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 67 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 38 لاکھ 19 ہزار 599 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 7لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 53 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 21 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 74 ہزار 287 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا جنم لیبارٹری میں نہیں ہوا، امریکی محققین

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 74 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 57 لاکھ 40 ہزار 665 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 420 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 53 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 48 ہزار 721 ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں 52 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 430 ہے۔ برطانیہ میں 45 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 940 اموات ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ 50 کروڑ کورونا ویکسین غریب ممالک کو دے گا

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں