سابق چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

سابق چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد: سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان فرخند اقبال اور لطیف عابد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مرکزی ملزم و سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود اور فرخند اقبال کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزم فرخند اقبال کی استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

دو روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے الزام میں وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے 2 سابق اہلکاروں کو بھی گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: چوری شدہ گاڑیوں کا آن لائن ٹیکسی سروس میں استعمال

ترجمان کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق ممبرسی ڈی اے میاں وحید اورسابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان پر 118 کنال سے زائد سرکاری زمین آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کوغیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ نیب نے دونوں ملزمان کا عدالت سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں