سپریم کورٹ: پویلین اینڈ کلب غیر قانونی قرار


کراچی: سپریم کورٹ نے الہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے سماعت کے دوران پویلین اینڈ کلب اور الہ دین پارک کا شاپنگ سینٹر بھی گرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس اور رینجرز کی مدد سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیر قانونی طور پر زمین کو کمرشل میں تبدیل کر دیا گیا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے گجر اور اورنگی نالوں کی چوڑائی پر کام شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نالوں پر حکم امتناع کو بھی کالعدم قرار دے دیا جبکہ نالوں کے متاثرین کی معاوضے اور آپریشن روکنے کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: گجر، اورنگی نالوں کی چوڑائی پر کام شروع کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کشمیر روڑ پر تعمیرات سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی اور عدالت نے کشمیر روڑ سے تمام تجاوزات کے خاتمے کا بھی فوری حکم جاری کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کے ڈی اے کو حکم دیا کہ جتنی مشینیں چاہئیں لے کر جائیں اور سب تجاوزات گرائیں۔ عدالت نے کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول و دیگر تعمیرات بھی گرانے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں