پنجاب بجٹ: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ


وفاق کے بعد پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت  نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ ایک سے 19 کے لیے اسپیشل الاؤنس کی مد میں پچیس فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کم از کم اجرت 17 ہزار پانچ سو سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دی گئی۔

خیال رہے کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی حجم 2653 ارب روپے ہے، پنجاب کےسالانہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں