عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں: احسن اقبال

حکومت کو مکمل ایکسپوز کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد میں تاخیر کی، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ، بنی گالہ ہاؤس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان آئین و قانون کے مطابق چلے گا۔

فواد چودھری گمراہ کررہے ہیں،بھاشا ڈیم کو سفید ڈائینو سار بنایا جا رہا ہے: احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو بات نہیں کرنے دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہلڑ بازی کی قیادت وزیر خارجہ کررہے تھے اور دیگر وزرا بھی اس میں شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سب کچھ عمران خان کے حکم پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کٹھ پتلی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے جو بجٹ دیا، وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

بجٹ: اپوزیشن حکمت عملی تیار نہیں کر سکی، شہباز شریف نے چپ سادھ لی

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں اور ملک میں ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت حق و سچ بات سننے کا حوصلہ نہیں رکھتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے کہا کہ عالمی میڈیارپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل میں نرمی پر پاکستان امریکہ کی بات مان رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عوام کی جیب خالی ہے اور بجٹ جعلی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سینیٹ میں ہمارا اصولی موقف برقرارہے لیکن پیپلزپارٹی کے سینیٹرزکے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے 2017 میں سب سے زیادہ ڈیفنس بجٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ تین سال میں دفاعی بجٹ میں 62 فیصد اضافہ کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سال سے دفاعی بجٹ کو منجمد کیا ہوا ہے۔

ایگریکلچر کو سی پیک میں ڈال دیا ہے، میرا کاروباری مفاد نہیں: وزیراعظم

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں دفاعی بجٹ میں 40 فیصد اضافہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اور دفاعی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں