بھارت: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس، سی بی آئی کی وضاحت

بھارت: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کیس، سی بی آئی کی وضاحت

ممبئی: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی پر بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بیان جاری کردیا ہے۔

بالی وڈ: آنجہانی اداکار سشانت سنگھ  کا قریبی دوست گرفتار

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر ایک سال قبل خود کشی کرلی تھی۔ اس کیس میں ان کی گرل فرینڈ ریا چکرابورتی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات کے کیس بھی سامنے آئے تھے جس پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو بھی تحقیقات کررہا ہے لیکن دونوں امور کی تحقیقات اب تک منطقی انجام تک نہیں پہنچی ہیں۔

بھارتی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کر لی

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے مداح بھی اس بات کے منتظر ہیں کہ وہ حقائق جان سکیں۔ بالی وڈ کے متعدد دیگر اداکاروں کے بیانات بھی اس سلسلے میں سامنے آچکے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی بی آئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے کیس کی تفتیش بند کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ سی بی آئی کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے ساتھی اداکار نے خود کشی کرلی

بھارت کے 34 سالہ آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت گزشتہ سال 14 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جسے خود کشی بتایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں