ایف سی کے جوانوں پر دہشت گردوں کا حملہ: 4 جوان شہید


راولپنڈی: دہشت گردوں نے ایف سی کے جوانوں پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چار جوان شہید ہو گئے ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وزیر اعظم

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نےمارگٹ مائنزکی حفاظت پرمامورایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی پر حملے کے لیے دیسی ساختہ بارودی سرنگ استعمال کی ہے۔

شہید ہونے والے چاروں بہادر ایف سی اہلکاروں میں ایک جونیئرکمیشنڈ آفیسربھی شامل ہے۔ شہدا میں  صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین، سپاہی محمدانوراور سپاہی اویس خان شامل ہیں۔

جنوبی وزیرستان: فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، لانس نائیک شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے علاقے کوگھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کا آپریشن شروع کرد یا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شرپسندعناصرکے ایسے بزدلانہ حملے امن کوخراب نہیں کرسکتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: 904 بچے شہید، ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد یتیم

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزاپنی جانوں کانذرانہ دے کر بھی ایسے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گی۔


متعلقہ خبریں