پنجاب حکومت کا کاروباری افراد کیلئے زبردست پیکج کا اعلان


پنجاب حکومت نے کاروباری افراد کیلئے 51 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔

وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت  نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غریب افراد کو سستے گھر کی فراہمی کے لئے گھروں کا خصوصی منصوبہ بجٹ کا حصہ ہے۔

انہوں نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ سستے گھروں کے لئے تین ارب روپے کے فنڈز مختص کردیئے گئے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لئے ایک ارب روپے رکھے گئے۔

پنجاب حکومت کی کرپشن روکنے کیلئے سرکاری اکاؤنٹس بند کرنے کی تیاریاں

ان کا کہنا تھا کہ  الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن فیس کم کردی۔ کال سنٹرز پر ٹیکسوں کی شرح بھی نیچے آگئی۔

وزیرخزانہ پنجاب نے 16 تحصیلوں کے ہر گاؤں میں پانی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں