وزیراعظم کی زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی


وزیراعظم عمران خان نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے پولیس اہلکار قیصرشکیل کو وزیراعظم ہاوس بلا کرشاباش دی۔

واضح رہے کہ قیصر شکیل 9 جون کو دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے اور 2 دن آرام کے بعد 11 جون کو دوبارہ ڈیوٹی پر واپس آ گئے تھے۔

وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات میں 108 کروڑ روپے کی بچت

ہم نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران فرض شناسی کی اس عمدہ مثال پر وزیرِ اعظم نے مذکورہ اہلکار کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیصر شکیل کی فرض شناسی دیگر سرکاری اہلکاروں کیلئے بھی قابل تقلید مثال ہے۔


متعلقہ خبریں