پنجاب حکومت نے بیوٹی پارلرز پر ٹیکس میں کمی کر دی


پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے بیوٹی پارلرز پر ٹیکس میں کمی کردی۔

وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیشن ڈیزائنرز پرسیلز ٹیکس کی شرح گیارہ فیصد کم کر دی گئی ہے اب 16 کے بجائے پانچ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

اس کے علاوہ ہوم شیفس، آرکیٹیکٹ، لانڈریز اور ڈرائی کلینرز، سپلائی آف مشینری، وئیر ہاوس،  ڈریس ڈیزائنرز اور رینٹل بلڈوزر پر بھی ٹیکس کم کئے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کاروباری افراد کیلئے 51 ارب روپے کے پیکج کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب افراد کو سستے گھر کی فراہمی کے لئے گھروں کا خصوصی منصوبہ بجٹ کا حصہ ہے۔

انہوں نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ سستے گھروں کے لئے تین ارب روپے کے فنڈز مختص کردیئے گئے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لئے ایک ارب روپے رکھے گئے۔

پنجاب حکومت کی کرپشن روکنے کیلئے سرکاری اکاؤنٹس بند کرنے کی تیاریاں

ان کا کہنا تھا کہ  الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن فیس کم کردی۔ کال سنٹرز پر ٹیکسوں کی شرح بھی نیچے آگئی۔


متعلقہ خبریں