قانون و پارلیمان کے بھاشن پڑھانے والے اشتہاری مجرم ہیں، شہباز گل


اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قانون و پارلیمان کے بھاشن پڑھانے والے اشتہاری مجرم ہیں۔

عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں: احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ن لیگی رہنماوَں کی پریس کانفرنس پہ اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن نے 3 سال معیشت کی خرابی کا جعلی بیانیہ پھیلایا۔

شہبازگل نے کہا کہ آج معیشت درست سمت میں ہے اور بجٹ سےعوام کوریلیف دینے کاسلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کرپٹ جانتے ہیں کہ عوامی مسائل کا حل ان کی سیاست کی موت ہے۔

ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری سیاست اوروراثتی بدمعاشی کو پروان چڑھانے والی نا اہل لیگ ہے۔

لندن میں بیٹھا نواز شریف کیا جانے پاکستانی سیاست؟ اسحاق ڈار بڑا فراڈیا ہے: شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ نا اہل لیگ کے نزدیک جمہوریت صرف لوٹ ماراورذاتی جاگیربنانے کا نام ہے۔


متعلقہ خبریں