بھارت: محبت کی علامت تاج محل رواں ہفتے کھولنے کا فیصلہ

بھارت: محبت کی علامت تاج محل رواں ہفتے کھولنے کا فیصلہ

نئی دہلی: سیاحوں کی دلچسپی کے اہم ترین مرکز اور محبت کی علامت قرار دیے جانے والے تاج محل کو رواں ہفتے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

بھارت: شیوسینا نے تاج محل میں ’پوجا‘ کرنے کی دھمکی دے دی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے تاریخی اور دنیا کے سات عجوبوں میں شامل تاج محل کو دوبارہ کھولے جانے کی تصدیق کی ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ قبل تاج محل کو عوام الناس کو بند کردیا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپریل اور مئی کے مہینوں میں چونکہ کورونا کے باعث بھارت میں بہت زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی تھیں اس لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔

بھارت میں اس وقت نئی دہلی اور ممبئی میں کورونا کی وجہ سے عائد کردہ پابندیاں نرم کردی گئی ہیں۔

محبت کی علامت ’تاج محل‘ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

مغل بادشاہ شاہجہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز محل کا بنایا گیا مقبرہ آگرہ میں واقع ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے تاج محل کے اطراف کا علاقہ بھی بری طرح متاثرہوا تھا۔


متعلقہ خبریں