محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کر دی


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک اور وطن سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، اگر میرے مسائل  حل ہوئے تو قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان دو مرتبہ میرے گھر پر چل کر آئے،میرے لیے یہ بہت عزت کی بات تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد وسیم  نے مجھے بہت عزت و تکریم دی، ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا،میں نے ان کے روبرو اپنے مسائل اور ایشوز رکھے اور نکات پیش کیے جس پر انہوں نے سننے کے بعد اپنی بھرپور معاونت کا اظہار کیا ہے۔

ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے متعلق عامر سے بات کروں گا، بابراعظم

محمد عامر نے مزید کہا کہ مسائل حل ہونگے تو  میں بھی پاکستان کے لیے دستیاب ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی فیصلہ پر لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں، اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی منجمنٹ میں موجود بعض افراد نے میرے فیصلے کی منفی عکاسی کی۔


متعلقہ خبریں