یکطرفہ ٹریفک نہیں چل سکتا، جمہوریت کی گاڑی دونوں پہیوں پر چلتی ہے: شاہ محمود

Shah Mehmood Qureshi

شاہ محمودقریشی گرفتار پی ٹی آئی کادعویٰ


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یکطرفہ ٹریفک نہیں چل سکتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ جمہوریت کی گاڑی دونوں پہیوں پر چلتی ہے۔

عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں: احسن اقبال

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کے رویے پر کہا کہ حکومت کبھی ہلڑبازی نہ کرتی ہے اورنہ چاہتی ہے۔

وزیرخارجہ نے استفسار کیا کہ وزیرخزانہ کی تقریرکے دران کون ہلڑبازی کررہاتھا؟ کون غیرپارلیمانی زبان استعمال کررہا تھا؟ اورکس پارٹی کی خواتین اپنی نشستیں چھوڑ کرحکومتی بنچزکی جانب گئیں؟ انہوں نے کہا کہ میں نے تو حالات سدھارنے کی کوشش کی۔

اپوزیشن: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے پوائنٹ آف آرڈرپراسپیکرصاحب سے وقت مانگا مگربات نہ ہوسکی۔ انہوں ںے کہا کہ اسپیکرصاحب کے ہاں میٹنگ ہوئی مگرمعاملات طے نہ ہوسکے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو تنقید کا پوراحق حاصل ہے لیکن پہلے حدود و قیود طے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ پرتنقید کرنا ہے تو کیجئے لیکن حکومتی اراکین کو اپنا موقف پیش کرنے دیجیے۔

قانون و پارلیمان کے بھاشن پڑھانے والے اشتہاری مجرم ہیں، شہباز گل

وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی وطیرہ رہا تو معاملات آگے نہیں چل پائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ معاملات آگے چلیں۔


متعلقہ خبریں