قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس: حکومت نے ضابطہ اخلاق پیش کردیا

National Assembly

اسلام آباد: حکومت نے اپوزیشن کو قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس چلانے کے لیے ضابطہ اخلاق پیش کردیا ہے۔

یکطرفہ ٹریفک نہیں چل سکتا، جمہوریت کی گاڑی دونوں پہیوں پر چلتی ہے: شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا کل ہونے والا اجلاس سہ پہر 3 کے بجائے 4 بجے ہو گا۔ اس ضمن میں اراکین اسمبلی کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے پیش کیے جانے والے ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن دونوں عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پورا ہاؤس اجلاس چلانے میں اسپیکر کی مدد اور فیصلہ سازی کی تعظیم کرے گا۔ ضابطہ اخلاق کے تحت ہر ممبراخلاق باختہ، ناشائستہ اورغیر پارلیمانی زبان و بیان سے پرہیزکرے گا۔

عمران خان ہٹلر کے شاگرد ہیں، ون پارٹی سسٹم لانا چاہتے ہیں: احسن اقبال

حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے مجوزہ ضابطہ اخلاق کے تحت خلاف ورزی پراسپیکرکارروائی کریں گے جوسب کو قابل قبول ہوگی۔

مجوزہ ضابطہ اخلاق کے تحت ہاؤس کےاندر ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہاؤس میں پلے کارڈ اٹھا کرمخالف پارٹی کی نشستوں پرجانےکی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

بجٹ اجلاس: اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی

حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے ضابطہ اخلاق کے تحت اسپیکر ڈائس پرکھڑے ہو کرنعرے بازی اور احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی اور احتجاج صرف اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ہی کیا جا سکے گا۔


متعلقہ خبریں