ایم کیو ایم نے حکومت سندھ کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی منسوخ کردی

ایم کیو ایم نے حکومت سندھ کے خلاف نکالی جانیوالی ریلی منسوخ کردی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے منگل (15 جون) کو حکومت سندھ کے خلاف نکالی جانے والی ریلی چند روز کے لیے منسوخ کردی ہے۔

بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی: ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاج کی کال دیدی

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان انہوں ںے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ریلی آئندہ چند روز کے لیے ملتوی کی گئی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ نکالی جائے گی۔

ایم کیو ایم وفد اور گورنر سندھ ملاقات کی اندرونی کہانی

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران کراچی میں بیٹھ کر بلند بالا دعویٰ کررہے ہیں جب کہ تھرپارکر میں پینے کا پانی اور لاڑکانہ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا بس ایک منصوبہ ہے کہ کراچی کو بد سے بدتر کریں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے خود کہا کہ کراچی پر پیسہ نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے کراچی کے نالے تک صاف نہیں ہورہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سندھ کو این ایف سی سے ملنے والی رقم کا استعمال کہاں ہوا؟

وزیراعظم نے مردم شماری کیلیے رقم مختص کرنے کی یقین دہانی کرادی، ایم کیو ایم ذرائع

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کے ذمہ دار نے ایم کیو ایم پر الزامات لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 13 سالوں میں نہ بسیں چلیں نہ پانی کی ایک بوند کراچی کے نصیب میں آئی۔


متعلقہ خبریں