دل کا دورہ کب پڑے گا ؟


ماہرین نے ایک ایسا کیلکولیٹر ایجاد کر لیا ہے جو دل کا دورہ پڑنے سے قبل ہی بتا دے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین نے ایک ایسا کیلکولیٹر ایجاد کر لیا ہے جو کئی سال پہلے ہی دل کے دوروں اور دوسری بیماریوں سے آگاہ کر دے گا۔

ماہرین کا تیار کردہ اسکور ٹو رسک کیلکولیٹر ڈاکٹرز کو پہلے ہی آگاہ کر دے گا کہ مریض کو 10 سالوں کے دوران کب دل کا دورہ پڑے گا۔

یہ کیلکولیٹر ایک شخص کی عمر، کولیسٹرول لیول، جنس، بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی کی عادت سے متعلق معلومات لے کر دل اور اس سے متعلقہ بیماریوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔

ماہرین نے اسکور ٹو کو طب کی دنیا میں اہم پیش رفت قرار دیا ہے جس سے لوگوں کو ممکنہ طور پر مہلک دل کا دورہ پڑنے سے بچانے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو کے خاتمے کیلئے 5.1 ارب ڈالر کا اعلان

ڈنمارک کے نورڈیلانڈز ہاسپٹل کی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے ہارٹ اٹیک کی ایسی غیرنمایاں علامات کو دریافت کیا ہے جو معمر افراد بالخصوص خواتین میں بہت زیادہ عام ہوتی ہیں، درحقیقت ان علامات کا سامنا کرنے والے افراد کو علم نہیں ہوتا کہ انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں