ورلڈ بینک اور اے ڈی بی نے پاکستان کے قرضے روک لیے

ڈالر

دنیا کے دو بڑے قرض دہندگان عالمی بینک اور ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے کچھ شرائط پوری کرنے میں تاخیر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت میں تعطل کی وجہ سے پاکستان کو مزید 1 بلین ڈالر قرض کی منظوری ملتوی کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک 1.5 بلین ڈالر کے اصل منصوبے کے مقابلہ میں 28 جون2021 کو 800 ملین ڈالر کے  قرضوں کی منظوری دے گی۔

پاکستان اور ورلڈ بینک نے500 ملین ڈالر کے تین قرضوں پر بات چیت کی تھی۔ ورلڈ بینک نے پائیدار معیشت  پروگرام کے تحت ایک قرض کی منظوری ملتوی کردی ہے۔

سیکیورٹی ہیومن انویسٹمنٹ کے تحت دوسرے دو قرضوں کا حجم 500 ملین ڈالر سے کم کرکے 400 ملین ڈالر کردیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کچھ شرائط پوری نہ ہونے پر عالمی بینک نے قرض کی رقم میں کمی کا فیصلہ کیا۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے 300 ملین ڈالر کے انرجی سیکٹر ریفارمز اور مالی استحکام پروگرام کی منظوری کچھ وقت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک کا بورڈ 28 جون کو شفٹ اور پی اے سی ای کی دوسری سیریز پر غور کرے گا۔

 

 


متعلقہ خبریں