وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کا اخراجات میں کمی اور کفایت شعاری کا دعویٰ

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب آفس نے اخراجات میں بچت اور کفایت شعاری کا دعویٰ کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب آفس نے مالی سال 21-2020 کے اعداد و شمار کا موازنہ جاری کرتے ہوئے اخراجات میں بچت اور کفایت شعاری کا دعویٰ کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب آفس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق شہبازشریف دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے جبکہ عثمان بزدار دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری 14 کروڑ 41 لاکھ روپے ہیں۔ عثمان بزدار دور میں وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات نان سیلری میں 40 فیصد کمی کی گئی۔

شہباز شریف دور میں گاڑیوں کی مرمت پر 4 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ عثمان بزدار دور میں گاڑیوں کی مرمت پر ایک کروڑ50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ عثمان بزدار دور میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں شہبازشریف کے دور کے مقابلے میں 65 فیصد کمی ہوئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف دور میں انٹرٹینمنٹ تحائف کی مد میں 8 کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ ہوئے اور عثمان بزدار دور میں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں خرچ ہوئے۔ عثمان بزدار دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف اخراجات شہبازشریف دور کے مقابلے میں 51 فیصد کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی، اسکولز کھل گئے

شہباز شریف دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 3 لاکھ 72 ہزار لیٹر پیٹرول، ڈیزل، موبل آئل استعمال ہوا اور عثمان بزدار دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 2 لاکھ 25 ہزار لیٹر پیٹرول، ڈیزل، موبل آئل استعمال کیا گیا۔ اس طرح عثمان بزدار کے دور میں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 40 فیصد بچت کی گئی۔


متعلقہ خبریں