دوران نکاح دلہے کی اصلیت سامنے آنے پر درگت بن گئی

Marriage

نئی دہلی: بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہے کی اصلیت سامنے آنے پر دلہن کے اہلخانہ نے دلہے کی درگت بنا ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں مسلمان لڑکی سے پسند کی شادی کرنے والا لڑکا ہندو نکلا۔ نکاح خواں نے دلہے کا ڈرامہ پکڑ لیا۔

نکاح خواں نے عین نکاح کے وقت لڑکے کی عربی تلفظ میں غلطی پر شک کا اظہار کیا اور جب دلہے کی تلاشی لی گئی تو جیب سے نکلنے والا کارڈ جس پر تصویر دلہے کی تھی لیکن نام ہندوؤں والا تھا۔ جس کے بعد انکشاف ہوا کہ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرنے والا لڑکا اصل میں ہندو ہے۔

دلہے کے غیر مسلم ہونے کے انکشاف پر دلہن کے اہلخانہ نے دلہے کی درگت بنا ڈالی اور ساتھ آنے والے باراتیوں کو بھی پکڑلیا۔

اطلاعات کے مطابق سدھارتھ نگر کے ایک نوجوان کی دو سال قبل ایک لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی جس کی نوبت شادی تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: بارات کی آمد پر ہاتھی مشتعل ہو گیا

لڑکی کو اندازہ تھا کہ اگر اس کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ لڑکا غیر مسلم ہے تو وہ شادی کے لیے ہاں نہیں کریں گے جس کی وجہ سے لڑکی نے اپنے اہلخانہ سے حقیقت چھپائی اور لڑکے کے مسلمان ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

لڑکی کے اہلخانہ نے حقیقت سامنے آنے پر دلہے اور باراتیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اور شادی سے بھی انکار کردیا۔


متعلقہ خبریں