افرادی قوت کی برآمد، پاکستان سب سے آگے

افرادی قوت کی برآمد، پاکستان سب سے آگے

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان افرادی قوت برآمد کرنے والے ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

افرادی قوت کی برآمد میں پاکستان نے بھارت اور بنگلادیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈھائی سال کے دوران 12 لاکھ 32 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا۔

بیرون ملک جانے والوں میں 5 لاکھ 70 ہزار پاکستانی سعودی عرب اور 4 لاکھ 74 ہزار متحدہ عرب امارات گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال اور عالمی پابندیوں کے باوجود 2 لاکھ 25 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ بنگلہ دیش سے 2 لاکھ 17 ہزار اور بھارت سے صرف 94 ہزار افراد روزگار کے لیے بیرون ملک جا سکے۔

سال 2018 میں 3 لاکھ 82 ہزار اور سال 2019 میں  6 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے تھے۔  65 ہزار پاکستانیوں کو عمان، 50 ہزار کو قطر اور 21 ہزار کو بحرین میں ملازمت کے مواقع ملے۔ اسی طرح 23 ہزار پاکستانیوں کو ملائیشیا، 2 ہزار 300 پاکستانیوں کو برطانیہ اور 11 سو پاکستانیوں کو امریکہ میں روزگار ملا۔

یہ بھی پڑھیں: دوران نکاح دلہے کی اصلیت سامنے آنے پر درگت بن گئی

وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔


متعلقہ خبریں