نوجوان نسل ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مہارت حاصل کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زندگی ٹرسٹ کے زیرسرپرستی چلنے والے مختلف سرکاری اسکولز کے طلبہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز ( جی ایچ کیو )  میں ملاقات کی۔

ملاقات میں زندگی ٹرسٹ کے سربراہ گلوکار شہزار رائے اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ آرمی چیف نے ملک کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ایک طالبہ کے ساتھ شطرنج بھی کھیلی۔

زندگی ٹرسٹ غیر سرکاری تنظیم ہے جس نے مختلف سرکاری اسکولز کی ذمہ داری لے رکھی ہے اور اُن اسکولز کے تمام تراخراجات برداشت کرتی ہے۔


متعلقہ خبریں