بھارت: کورونا ماتا کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کر دی


بھارتی میں کورونا ماتا کے نام سے مندر تعمیر، ہندوؤں نے پوجا شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اُتر پردیش کے گاؤں شُکلاپور کے رہائشیوں نے’کورونا ماتاکا مندر بنا لیا۔

بھارتی شہری کورونا وائرس کوکورونا دیویکا درجہ دیتے ہوئے اس سے رحم کی پراتھنائیں اور نذرانے چڑھانے لگے۔

کورونا ماتا کی پوجا کے لیے آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آرہے ہیں تاکہ وہ کووِیڈ 19 کی وبا سے محفوظ رہیں اور وبا کا خاتمہ ہوجائے۔

معروف بھارتی یوٹیوبر بھومن بام کے والدین کورونا سے ہلاک

مندر میںکورونا ماتاکا سفید مجسمہ بھی رکھا گیا ہے، جس کے چہرے پر حفاظتی ماسک بھی لگایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں کا ماننا ہے کہ کورونا ماتا کی پوجا کرنے سے وہ عالمی وبا سے محفوظ رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تامل نیڈو کے علاقے کوئم بٹورے اور کرناتاکا گاوں میں بھی کورونا ماتا کے طرز کی مندر تعمیر کئے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں