پیوٹن نے امریکا ، جی 7 کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا

روسی صدر کی سپوتنک ویکسین لگوانے کی تصدیق

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا اور جی 7 کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

امریکی چینل کو انٹرویو میں روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں کے ثبوت کہاں ہیں؟ الزامات محض ڈرامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی روس پر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگائے گئے تھے مگر آج تک امریکا کسی بھی الزامات کے ثبوت نہیں پیش کرسکا۔

روسی صدر نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کوحالیہ برسوں میں نچلےدرجے تک خرابقرار دیا لیکن ساتھ ہی توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بائیڈن کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بدھ کو روس اور امریکا کے صدور کی جنیوا میں پہلی ملاقات ہو گی۔


متعلقہ خبریں