کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 18 رنز سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 140 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ٹم ڈیوڈ 46 اور حارث روف 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے عثمان شنواری اور خرم شہزاد بالترتیب تین تین جب کہ محمد حسنین اور نواز نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، جیک ویدرالڈ 48، سرفراز احمد 34، اور اعظم خان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قلندرز کی جانب سے فالکنر نے تین جب کہ محمد حفیظ اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔


متعلقہ خبریں