سندھ کے بجٹ میں تعلیم کیلیے 277.56 ارب رکھنے کی تجویز


سندھ کے بجٹ میں تعلیم کیلیے 277.56 ارب رکھنے کی تجویز ہے ۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں تعلیم کے بجٹ میں چودہ اعشاریہ دو فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے ۔

بجٹ تقریر میں انہوں نے کہا کہ اسکولز کیلئے فرنیچر کی خریداری کیلیے چھ اعشاریہ چھ دو ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ اسکولوں کی تزئین و آرائش کیلیے 5 ارب رکھنے جائیں گے۔

جو بجٹ غریب کی غربت ختم نہ کرسکے وہ بجٹ نہیں فراڈ ہے، شہباز شریف

صوبے کے کالجز کی عمارتوں کی مرمت اور بحالی پر42 کروڑ 50 لاکھ  روپے خرچ ہوں گے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کیلئے ترقیاتی بجٹ کی مد میں 26 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں