سندھ: صحت کے بجٹ میں 29.5 فیصد اضافہ


سندھ میں صحت کے بجٹ میں 29.5 فیصد اضافہ ہو گا۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں صحت کے لیے ایک سو بہتر اعشاریہ صفر آٹھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔

انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ صوبے میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے چوبیس اعشاریہ سات تین ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اس میں ہیلتھ رسک الاؤنس بھی شامل ہے۔

سندھ: 1477 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش

ان کا کہنا تھا کہ پی پی ایچ آئی کیلئے بجٹ میں آٹھ اعشاریہ دو ارب روپے  اور انڈس اسپتال کیلیے سالانہ گرانٹ اور توسیع کیلیے ساڑھے چار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ۔

اس کے علاوہ  ایس آئی یو ٹی کو سات اعشاریہ ایک دو ارب روپے گرانٹ ملے گی ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت کیلئے ترقیاتی بجٹ میں ساڑھے اٹھارہ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں