کراچی: ڈیری ایسوسی ایشنز کا کارٹیلائزیشن اور پرائس فکسنگ میں ملوث ہونیکا انکشاف

Milk

کراچی: شہر قائد کی تین ڈیری ایسو سی ایشنز کا کارٹیلائزیشن اور پرائس فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

مسابقتی کمیشن کا فلور ملز ایسوی ایشن کے دفتر پر چھاپہ

ہم نیوز کے مطابق یہ انکشاف مسابقتی کمیشن نے کیا ہے۔ مسابقتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی تین ڈیری ایسوسی ایشنز نے صارفین کو یومیہ 13 کروڑروپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق کراچی کے شہریوں کو سالانہ 47 ارب روپے کا نقصان صرف تین ڈیری ایسوسی ایشنز نے کارٹیلائزیشن اور پرائس فکسنگ کے ذریعے پہنچایا۔

ہم نیوز کے مطابق مسابقتی کمیشن نے ڈیری سیکٹر میں مبینہ کارٹیلائزیشن اور مقابلہ مخالف سرگرمیوں پر مبنی اپنی  تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔

کراچی: دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا من مانا اضافہ

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کی تین ڈیری ایسوسی ایشنز نے دودھ کی قیمتوں کی پرائس فکسنگ کی۔

مسابقتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز بادی النظر میں دودھ کی کارٹیلائزیشن میں ملوث ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مسابقتی کمیشن نے رپورٹ میں کہا ہے کہ شہر قائد کی ایسوسی ایشنز نے حکومتی نرخ 94 روپے کے برخلاف دودھ 120 روپے فی لیٹر پر فروخت کیا۔

کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،شہری بلبلا اٹھے

تینوں ڈیری ایسوسی ایشنز نے اس طرح اضافہ کرکے  صارفین کو یومیہ تقریبا 13 کروڑ اور سالانہ 47 ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔


متعلقہ خبریں