تکذیب نکاح کیس: اداکارہ میرا کی نئے شواہد جمع کرانیکی درخواست

عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا، تکذیب نکاح کی اپیل مسترد

لاہور: اداکارہ میرا نے تکذیب نکاح کیس میں نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دائر کردی ہے۔

اسپتال کے عملے نے غلطی سے مجھے پاگل سمجھ لیا تھا، میرا

ہم نیوز کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ اس دوران اداکارہ کے وکلا نے کیس سے متعلق نئے شواہد جمع کرانے کی درخواست دائر کردی۔

دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اور شوہر ہونے کے دعویدارعتیق الرحمٰن نے ایک ڈرامے کی شوٹ میں اکٹھے کام کیا تھا۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوٹ کے دوران میرا اورعتیق الرحمٰن کے نکاح کا سین بھی ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کلاسیکل گانے پر اداکارہ میرا کے رقص کی ویڈیو وائرل

اداکارہ میر کے وکلا کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عتیق الرحمٰن نے اپنی اداکاری کی اسی فوٹیج کو شادی کی فوٹیج قرار دیا ہے۔

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ نئے شواہد جمع کرانے کی اجازت دے۔ دائر درخواست میں اداکارہ میرا نےایک مرتبہ پھر موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمٰن میرا شوہر نہیں ہے۔

کورونا پابندیاں: فرانسیسی اداکارہ کا انوکھا احتجاج

ہم نیوز کے مطابق فیملی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دیا تھا۔


متعلقہ خبریں