قومی اسمبلی اجلاس میں شور شرابہ: اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے خدشات


اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں نہ صرف شور شرابہ جاری ہے بلکہ اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اس وقت بجٹ تقریر کررہے ہیں۔

جو بجٹ غریب کی غربت ختم نہ کرسکے وہ بجٹ نہیں فراڈ ہے، شہباز شریف

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے فوری طور پر سینٹ سیکریٹریٹ سے رابطہ قائم کیا ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایوان کی صورتحال سے نمنٹے کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ سے مدد مانگ لی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس: علی نواز اعوان اور روحیل اصغر نے ایک دوسرے کو کتابیں مار دیں

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے اضافی سارجنٹ آیٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے حوالے کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں