قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی

پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران بجٹ کی کتاب لگنے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری کی آنکھ زخمی ہو گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بتایا کہ ملیکہ بخاری خاتون رکن اسمبلی کی آنکھ پر بجٹ بک ماری گئی ہے جس سے انکی آنکھ زخمی ہو گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ن لیگ اراکین اسمبلی کو خواتین کی عزت اور آبرو کا بھی کوئی احساس نہیں ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں شور شرابہ: اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے خدشات

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

اپوزیشن اور حکومتی اراکان قومی اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ سے مدد طلب کر لی۔

جو بجٹ غریب کی غربت ختم نہ کرسکے وہ بجٹ نہیں فراڈ ہے، شہباز شریف

قومی اسمبلی اجلاس: علی نواز اعوان اور روحیل اصغر نے ایک دوسرے کو کتابیں مار دیں

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے اضافی سارجنٹ آیٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے حوالے کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں