سعودی عرب: اوور سیز کمیونٹی کی شکایات، سفارتخانے کے دو افسران کو بلانیکی منظوری

بجٹ آسانی سے پاس ہوگیا، ن لیگ میں پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے: فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب میں اوورسیز کمیونٹی کی شکایات پر پاکستانی سفارتخانے سے دو افسران کو واپس بلانے کی منظوری دی گئی ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین حکومت کی پہلی ترجیح ہے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریاض میں سفارتخانے کے عملے کے تعاون نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ انہوں ںے کہا کہ وفاقی کابینہ نے دو افسران کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دونوں افسران کا تعلق سفارتخانے کے ان شعبوں سے ہے جن کی ذمہ داری براہ راست عوام کو سہولت فراہم کرنا تھی۔

فواد چودھری نے مراد علی شاہ کو ربڑاسٹمپ وزیراعلیٰ قرار دے دیا

انہوں ںے کہا کہ سفارت خانوں میں مانیٹرنگ نہیں تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام سفارت خانے کمیونٹی کی خدمت کرنے کے پابند ہوں گے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کی سیاست کا لازمی جزو سمجھتے ہیں اس لیے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق ضرور دینا چاہیے۔

یو اے ای: پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے مسافروں پر نئی پابندیاں عائد

ہم نیوز کے مطابق میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات پہلی ترجیح ہیں۔


متعلقہ خبریں