پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائے گی، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کہ پاک فوج قوم کی خدمت اور وطن کے دفاع کیلئے ہر سطح تک جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور قومی سیکیورٹی کو پیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملک بھر میں استحکام لانے والے آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان کو در پیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے ،آرمی چیف

آرمی چیف نےمختلف تربیتی مشقوں میں فارمیشن کےتربیتی معیارکی تعریف کی اور افسروں اورجوانوں کے بلند عزم کو سراہا۔

کانفرنس کےشرکا نے کہا کہ کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت حق خود ارادیت ملناچاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے ایل اوسی، ورکنگ باؤنڈری پر آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنےکی ضرورت پر زور دیا ۔

آرمی چیف نے کھیلوں اور تربیت میں عمدہ کارکردگی پر منگلا اور ملتان کور کو ٹرافیوں سے بھی نوازا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں