شہباز شریف اور فضل الرحمان ملاقات: حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

شہباز شریف اور فضل الرحمان ملاقات: حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بجٹ منظوری میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا ہے۔

جو بجٹ غریب کی غربت ختم نہ کرسکے وہ بجٹ نہیں فراڈ ہے، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان یہ اتفاق ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میاں شہباز شریف کی سرکاری رہائش گاہ منسٹر انکلیو میں ہوئی۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے لیے آمد کے بعد ہونے والی بات چیت میں میاں شہباز شریف نے انہیں پارلیمنٹ میں پیش آنے والے واقعہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بلاول پر بات کر کے غیر سنجیدہ سیاست کی طرف نہیں جانا چاہتا، فضل الرحمان

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں