ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ن لیگ سے علیحدگی: جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے پی پی کے رابطے

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو نواب ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی جانب سے ہم خیال قبائلی عمائدین اور سیاسی رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا تو اکثریت نے پی پی میں شمولیت کی رائے دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا کی اکثریت نے باقاعدہ کھڑے ہو کر رہنماؤں کو نہ صرف پی پی میں شمولیت کا مشورہ دیا بلکہ بعض نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔

عبدالقادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری نے آج اپنی سیاست کو تباہ کر دیا، شاہد خاقان

ذرائع کے مطابق ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کوئٹہ یا خضدار میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس کے لیے باقاعدہ جلسہ عام بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے گذشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں پارٹی قیادت نے انہیں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی تھی۔

100 دن کسی کی کارکردگی کا فیصلہ کرنے کیلئے کافی نہیں، عبدالقادر بلوچ

نواب ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے گزشتہ سال نومبر میں ن لیگ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔


متعلقہ خبریں