میٹرک اور انٹر کے ناکام طلبا کو اضافی نمبرز ملیں گے


کراچی: سندھ میں میٹرک اور انٹر کے نتائج کا اعلان پیپرز کے 45 روز بعد کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ پر بحث ہوئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جولائی میں دسویں کلاس کے امتحانات کے بعد نویں جماعت کے امتحانات لیے جائیں گے اور کلاس گیارہویں کے امتحانات بارہویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لیے جائیں گے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات ہوں گے اور امتحانات کے 45 روز بعد پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

نویں اور گیارہویں کے نتائج دونوں کلاسز کے نتائج کے بعد اعلان کیے جائیں گے جبکہ رواں سال میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل امتحان تھیوری امتحانات کے بعد لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا شیڈول تیار

اجلاس میں کہا گیا کہ پریکٹیکل امتحانات اپنے اپنے اسکولز اور کالجز میں ہی ہوں گے جبکہ میٹرک اور انٹر میں اختیاری مضامین میں فیل ہونے والے طلبا کو پاسنگ مارکس دیے جائیں گے۔

لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں