پی ٹی آئی اقتدار میں ہے تو کیا وہ آپ کے اس رویے کی حقدار ہے؟


وزیرمملکت زرتاج گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کےرویےسےکوئی خاتون رکن پارلیمنٹ محفوظ نہیں۔ ہم نے ہمیشہ ایوان میں صبر اور تحمل سے  اپوزیشن  کی تقریر سنی۔

ملیکہ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں  دلائل کے ساتھ  بات کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ گزشتہ روز جس غیرشائستہ رویے کامظاہرہ کیاگیا وہ قابل مذمت ہے۔

وزیرمملکت نے کہا طلال چودھری اور ن لیگی اراکین کی غیر شائستہ زبان کا استعمال ریکارڈ پر ہے۔

ملیکہ  بخاری  نے کہا، کل جو ہوا وہ پارلیمان کے لیے سیاہ دن تھا، اگر آپ  گالیاں دیں  گے، کتابیں  پھینکیں گے تو ردعمل آئے گا، ہمیں عوام نے مینڈ یٹ دیا ہے، ہماری زبان آپ بند نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا ایوان میں ہنگامہ آرائی پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ ہمیں افسوس صرف آپ کی زبان کےاستعمال پر ہے۔

ملیکہ بخاری نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ دہائیوں ملک پر حکمرانی کرچکی ہیں۔ اب اگر پی ٹی آئی اقتدار میں ہے تو کیا وہ آپ کے اس رویے کی حقدار ہے؟

ہمیں عوام نے مینڈ یٹ دیاہے،ہماری زبان آپ بند نہیں کرسکتے۔ میری بینائی نہیں گئی لیکن تکلیف ہوئی۔ پارلیمان میں خواتین ارکان کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیےجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کوچلانےکےقواعدوضوابط ہیں۔ ایوان کی دونوں طرف سے ہنگامہ آرائی پر بے حد افسوس ہے۔

مریم نواز اورپارلیمانی خواتین میں فرق نہیں ہونا چاہیے۔ آج پاکستان کی خواتین خود کوغیر محفوظ سمجھتی ہیں۔گزشتہ رو زجوکچھ ہوا قوم کے لیے باعث شرم ہے۔ وہ کام کریں جو پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں سڑکوں پر نہیں۔


متعلقہ خبریں