آئندہ چند ہفتے و ماہ اہم ہیں، معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں: شاہ محمود


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔

ہمسایہ ممالک امریکہ کو فوجی اڈے فراہم نہیں کریں گے، افغان طالبان

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ آج دنیا افغانستان میں قیام امن کے لیے ہماری کوششوں کی تعریف کررہی ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کا عمل 50  فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت افغان قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالے۔

افغانستان: بارودی سرنگیں ناکارہ بنانیوالے درجنوں کارکنان قتل

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئے ہوئے افغان دانشوروں کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے جن کے سامنے پاکستان کا مؤقف رکھا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان حکام کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

نیٹو: افغانستان سے فوجی مشن کے خاتمے کا اعلان کردیا

مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا کہ ہم افغانستان یا کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال کی جازت نہیں دیں گے۔


متعلقہ خبریں