اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: ن لیگ اور پی پی متفق

اسد قیصر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے ایک پیج پر آگئی ہیں۔

قومی اسمبلی ہنگامہ: انکوائری مکمل،7اراکین کے داخلے پر پابندی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی  نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں رہنماؤں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

اپوزیشن: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تمام رہنماوں اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی

ذرائع کے مطابق اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومتی ناراض ارکان سے بھی بات کی جائے گی۔

قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سےجھک گیا، شاہد آفریدی

حزب اختلاف کی جماعتیں پہلے ہی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں