اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دیدی

National Assembly

اسلام آباد: اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: ن لیگ اور پی پی متفق

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں ن لیگ کی جانب سے سردار ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اپوزیشن کی تشکیل کردہ کمیٹی میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر الزماں شاہ اور شازیہ مری کو شامل کیا گیا ہے۔

اپوزیشن: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی تشکیل کردہ کمیٹی میں جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے بھی دو اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تشکیل کردہ کمیٹی نہ صرف اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے مشاورت کرے گی بلکہ وہ حکومت سے نالاں و ناراض اراکین اسمبلی سے بھی گفت وشنید کرے گی۔

قومی اسمبلی ہنگامہ: انکوائری مکمل،7اراکین کے داخلے پر پابندی

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے وقت کا تعین بھی تشکیل کردہ کمیٹی کرے گی۔


متعلقہ خبریں