حکومت و اپوزیشن کے درمیان رابطہ، بات چیت آگے بڑھانے سے گریز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان با ضابطہ رابطہ ہوا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دیدی

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر چار رکنی حکومتی کمیٹی کے اراکین نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کرنے والوں میں حکومت کے 2 اتحادی اراکین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر اپوزیشن رہنماؤں سے عامر ڈوگر، علی محمد خان، خالد مگسی اور اقبال محمد علی نے ملاقات کی ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں حکومتی کمیٹی کے اراکین نے اپوزیشن رہنماؤں سے ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کے لیے ضابطہ اخلاق پر بات چیت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: ن لیگ اور پی پی متفق

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں پوزیشن رہنماؤں نے فوری طور پر بات چیت آگے بڑھانے سے گریز کا راستہ اختیار کیا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے اراکین کو اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کمیٹی میں شمولیت کے لیے نام دینے سے بھی معذرت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ اس ضمن میں پارٹی قیادت سے مشورہ کریں گے۔

قومی اسمبلی ہنگامہ: انکوائری مکمل،7اراکین کے داخلے پر پابندی

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہ نہ صرف اتفاق کیا گیا ہے بلکہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں