آئی سی سی: ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری بابر اعظم کی ترقی


دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

ہم نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے تحت آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا 10 واں نمبر ہے۔

بابر اعظم پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جب کہ باوَلنگ رینکنگ میں پٹ کمنز کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساوَتھی تیسری نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ: پاکستان ٹی20میں پہلی پوزیشن سے محروم

ہم نیوز کے مطابق آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے تحت پاکستان کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ 10 ٹیسٹ باوَلرز کی رینکنگ میں شامل نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں