قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی: سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں دی گئیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینیٹائزر کی بوتل ماری گئی اور گالیاں بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی و شور شرابہ کے بعد کہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ چلے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور اسپیکر کی کرسی پر بھی حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

حکومت و اپوزیشن کے درمیان رابطہ، بات چیت آگے بڑھانے سے گریز

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس 15 منٹ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ اسپیکر صاحب! آپ نے اسمبلی کی کارروائی قانون کے مطابق چلانی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آپ نے ایوان کے تقدس کو قائم رکھنا تھا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس پر کہا کہ شہباز شریف صاحب! آپ میرے لیے قابل احترام ہیں۔ اس دوران ایوان میں موجود حکومتی اراکین کی جانب سے شور شرابہ شروع کردیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دیدی

ہم نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ کل کا دن پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ انہوں ںے کہا کہ کل عمران خان نیازی کے حکم پر گالم گلوچ اور بد زبانی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کا فرض تھا کہ اس طوفان بد تمیزی کو روکتے۔


متعلقہ خبریں