پٹی ہوئی اپوزیشن دوبارہ جنم لے تو بھی وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، شیخ رشید



اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پٹی ہوئی اپوزیشن دوبارہ بھی جنم لے تو وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے کمیٹی تشکیل دیدی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ایگل اسکواڈ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا۔ ایگل اسکواڈ کی افتتاحی تقریب سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم عمران خان کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن آئندہ الیکشن میں بھی عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکے گی۔

قومی اسمبلی: بوتل لگنے سے حکومتی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوئے ہیں، فرخ حبیب

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے بہت زبردست بجٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔


متعلقہ خبریں