قانون کی عملداری طاقتور لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانیکا نام ہے، وزیراعظم

قانون کی عملداری طاقتور لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانیکا نام ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس کا کام قانون پر عمل داری کو یقینی بنانا ہے اورقانون کی عملداری نچلے طبقے کو جیل میں ڈالنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری طاقتور لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی کی فکر نہیں کرنی چاہیے۔

پٹی ہوئی اپوزیشن دوبارہ جنم لے تو بھی وزیراعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایگل اسکواڈ کے افتتاح کے سلسلے میں سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب پولیس اپنا کام کرتی ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے کیونکہ جب معاشرے میں امن ہوتا ہے تو وہاں خوشحالی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ چھوٹے چھوٹے لوگوں کو جیلوں میں بند کیا جائے۔ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ پولیس کو غریبوں سے سختی سے ڈیل نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کی زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امن تب آتا ہے جب طاقت ور کو قانون کے نیچے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان قانون توڑے تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہو تو وہ تباہ ہوجاتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگل کے اندر طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے جب کہ انسانی معاشرے میں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج سے 50 سال پہلے پاکستان تیزی سے آگے جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست کا تصور قانون کی حکمرانی کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

قومی اسمبلی: بوتل لگنے سے حکومتی رکن اکرم چیمہ زخمی ہوئے ہیں، فرخ حبیب

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانون کی عملداری میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہرممکن تعاون کریں گے۔


متعلقہ خبریں