خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے

سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں مزید دو دن تعطیل کا اعلان

فوٹو: ہم نیوز


خیبرپختونخوا کے تمام اسکول آج سے کھل گئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولوں میں ایس او پیز کے تحت صبح 8 سے 10 بجے تک تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ شدید گرمی کے باعث 10 جون کو صوبے کے پرائمری اور مڈل اسکولز بند کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

خیبرپختونخوا:شدیدگرمی کے باعث پرائمری اورمڈل اسکولزبندرکھنےکافیصلہ

صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ گرم علاقوں میں پرائمری اور مڈل سکول تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ جماعت نہم سے 12 ویں کے لیے اسکول کے اوقات صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

جہاں درجہ حرارت کم ہو گا ان علاقوں میں اسکول اوقات معمول کے مطابق ہوں گے۔ گریڈ 9 سے 12 کو صرف وہ مضامین پڑھائے جائیں گے جن کا امتحان لیا جائے گا۔

قبل ازیں گرم علاقوں میں واقع پرائمری اسکولز کو صبح 7 بجے سے لے کر صبح 11 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں جاری غیر معمولی گرمی کی وجہ سے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے بھی اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سرکاری اور نجی اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

تعلیمی ادارے سوموار سے جمعرات تک صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے جب کہ ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتے کو کھلیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ جلد کھولے جائیں گے اور 11 بجے تک تعلیمی سرگرمیاں رہیں گی۔

تعلیمی اداروں کو 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔  اس سے قبل  تعلیمی اداروں کے اوقات کارصبح 8 سےدوپہر 1 بجے تک تھے۔


متعلقہ خبریں